سکھرمیں سول سوسائٹی کے افراد کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) سکھرمیں سول سوسائٹی کے افراد کا مہنگائی کے خلاف احتجاج ،احتجاج کے دوران ایک شخص اپنے سر میں آٹا ڈالتا رہا،مظاہرین نے ہاتھوں میں سبزیاں اٹھا رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھرکی سول سوسائٹی کے زیر اہتمام شہریوں کی بڑی تعداد نے سول سوسائٹی کے نمائندگان وقار سومرو ،نصیر گوپانگ،فقیر امام الدین محمدانی، مولانا عبید اللہ بھٹو ،حبیب اللہ انصاری و دیگر نے قریشی گوٹھ کے علاقے میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورننعرے بازی کی مظاہرے میں شامل اراد نے اپنے ہاتھوں میں سبزیاں اٹھا رکھی تھیں جبکہ ایک شخص زمین پر بیٹھ کر اپنے سر میں آٹا ڈالتا رہا اس موقع پر مظاہرین سے اپنے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اشیائے خوردونوش یہاں تک کہ سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن بن گیا ہے وہ خودکشیوں پر مجبور ہیں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں اس حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل مہنگائی کم کرنے کے جو دعوے کیے تھے وہ سب ہوا ہوگئے بلکہ اس حکومت نے تو غریب عوام پر زندگی تنگ کردی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں