سکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ،33ملزمان گرفتار، مقدمات درج

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) ترجما ن سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق یس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی خصوصی ہدایت پر سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گذشتہ روز سکھر پولیس نے مختلف کاروائی اشتہاری مفرور، جواری منشیات فروش اور مطلوب سمیت 33 ملزمان گرفتارکر کے مقدمات درج کئے ہیں ، کاروائیوں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ، ایس ایچ او پنوعاقل ذوالفقار چاچڑنے حدود کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے اشتہاری مفرور منشیات فروش، جواری سمیت 6 ملزمان جواری پرویز ، پیارو، وحید،علی دوست و دیگر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے جوا کی مختلف اقسام کی گیمز موبائل فون نقدی و دیگر سامان برآمدکی اور مقدمہ درج کر لیا ہے ، اسی طرح ایس ایچ او سنگرار نے حدود میں جوا کے مختلف اڈوں پہ چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے دوران کاروائی 13 جواری گرفتار کر کے مقدمات درج کئے ہیں ملزمان کے قبضے سے جوا کی مختلف اقسام کی گیمز و دیگر سامان برآمد ہوا ہے ، ایس ایچ او ایئرپورٹ جھانگیر ممہر نے حدود کے مختلف علاقوں میں کاروائیاںکرتے ہوئے منشیات و شراب فروش جواری ، اقدام قتل ، چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 14 ملزمان میں جواری ممتاز ، غلام اصغر، رحمت، منشیات فروش حضور خان، غلام حسین شاہ، نواب علی، نظام بھرچونڈ، عرض محمد، مفرور سعید میرانی اقدام قتل کیس میں مطلوب سمیع میرانی ،ہدایت اللہ، چوری کیس میں مطلوب امان اللہ اور ابراہیم شامل کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چرس، شراب مسروقہ ایل سی ڈیز اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ، بہترین کاروائیوں پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس ٹیموں کو شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں