سکھر،سالانہ مقابلہ نعت خوانی و میلاد کانفرنس

آقائے دو جہاں رحمت العالمینﷺ کی ولادت با سعادت کی خوشیاں منانا ایمان کی علامت ہے،علامہ محمد ابراہیم قادری ودیگر علماء کا خطاب

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) جشن عید میلاد النبی کے موقع پر سکھر میلاد کونسل اورجمعیت علماء پاکستان سکھر کے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ نعت خوانی و میلاد کانفرنس زیر صدارت ممتازعالم دین جانشین مفتی اعظم اساتذہ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری کے میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر پر منعقد ہوئی کانفرنس دیگر مہمان گرامی میں جے یو پی کے صوبائی رہنما مجاہد اہلسنت،تنظیمات اہلسنت ضلع سکھر کے چئیرمین مشرف محمود قادری ،صاحبزادہ حامد محمود فیضی ،حافظ محبوب علی سھتو،مولانا شھزادقادری، مولانا محمد نعمان خان،پیر عطاء الرحمن خان، ،مولانا عبدالرئوف اجمیری، مولانا نعمان حنفی، مولانا غلام شبیر، ڈاکٹر انیس الرحمن خان ،مولانا رضوان خان ،سراج احمد انصاری،مولانا افضل الحسینی، مولاناساجدالرحمن، مولانااللہ وسایا سمیت معززین شیریوں اور عاشقان رسول نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری کا کہنا تھا کہ آقائے دو جہاں رحمت العالمینﷺ کی ولادت با سعادت کی خوشیاں منانا ایمان کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

آپﷺ امن و محبت کی داعی تھے۔ آپﷺ کی زندگی مبارکہ تمام شعبوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ حضرت محمدﷺ کی طرز حیات کو ہم اگر اپنا لیں تو ہم اپنے تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ ﷺنے جو درس دیا ہے اس پر عمل پیرا ہوکر تاجر اپنی تجارت کریں تو وہ اپنے کاروبار کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو قرآن وسنت کی تعلیمات سے آشنا کرائیں۔تقریب میں سالانہ نعت خوانی میں حصہ لینے والے بہترین نعت خواں اول ، دوئم اور سوئم آنے والوں میں انعامات جبکہ میڈیا کے نمائندگان ، کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں اور شرکاء کانفرنس میں تحائف تقسیم کئے گئے بعد ازیں اختتام تقریب ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں