سکھرپولیس کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی ،شہر سے چوری شدہ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرانے میں ناکام

جمعہ 18 جون 2021 18:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سکھرپولیس کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی ،شہر سے چوری شدہ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرانے میں ناکام ،نامعلوم چوروں کی سرگرمیاں ،تھانہ سی سیکشن کی حدود سے موٹر سائیکل چوری،شہریوں میں خوف کی فضاء پھیل گئی ،سماجی حلقوں کا ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لیکر مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمدگی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھرپولیس کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث گذشتہ ایک ماہ کے دوران شہر کے مختلف تھانوں کی حدود سے چوری ہونی والی درجنوں موٹر سائیکلیں برآمد نہیں کرائی جاسکی ہے اور ناہی پولیس نے چوروں کے خلاف موئثر کاروائیاں عمل میں لاکر مسروقہ موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کی ہیں پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے باعث شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں نامعلوم چوروں کی سرگرمیاں مزید تیز ہوگئی ہیں، تھانہ سی سیکشن کی حدود لوکل بورڈ نزد ATC کورٹ سکھر سے بنام شاہ میر ولد شعیب ملک کی 125 موٹر سائیکل نمبر SMY.8000 رنگ لال ماڈل 2021 گھر کے باہر سے نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گئے موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی کاروائیاں کی وجہ سے شہریوں میں عدم تحفظ کی لہر دوڑ رہی ہے ، سکھر کے سماجی و شہری حلقوں نے ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لیکر شہریوں کی مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں