سکھر میں 13 سالہ بچے کا لرزہ خیز قتل

جمعرات 28 مارچ 2024 22:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سکھر کے علاقے ریجنٹ میں 13 سالہ بچے کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ سامنے آگیا۔مقتول کے والد کے مطابق بیٹا گزشتہ رات کچھ سامان لینے گھر سے نکلا تھا جسے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، مقتول پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریجنٹ کے علاقے میں فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہوا، زین العابدین کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، ورثا نے بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی کیلیے پولیس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں