سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی اپیل پراسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر یوم ’’یکجہتی فلسطین‘‘منایاگیا

جمعہ 19 اپریل 2024 22:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی اپیل پراسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر یوم ’’یکجہتی فلسطین‘‘ منایاگیا اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، گجرات، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اٹک، پشاور،کوئٹہ،سکھر،لاڑکانہ،جیک آباد،پتوکی،سوکھے کی منڈی،پسرور،کامونکی سمیت ملک بھرکے بڑے جھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ جمعہ کے ملک گیر اجتماعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اورمساجد کے باہراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلسلہ میں جاری دستخطی مہم کے کیمپ لگائے گئے۔

سکھر میںجامع مکرانی مسجد کے باہر"آزاد فلسطین ریلی "کیا گیاجس میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما علامہ نور احمد قاسمی ضلعی صدر محمد رضوان قادری اور ، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی جس میں صاحبزادہ مفتی علی رضا قادری،حاجی محمد جاوید میمن،حافظ محمد مٹھل قاسمی،ڈاکڑسعیداعوان،محی الدین قریشی، عبدالنبی قاسمی،محمدرشید راجپوت، محمد سہیل قادری، محمد سعید قادری، محمد خالد قاسمی، عبد الرحمن قاسمی، محمد رفیق بلوچ اورعوام اھلسنت نے بھرپور شرکت، آزادء فلسطین ریلی کے شرکاء نے بینرز جن پر اسرائیل مخالف اور فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

جامع مکرانی مسجد سکھر کے باہر ریلی و مظاہرے کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مقررین کاکہنا تھاکہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرناعالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، موجود ہ حالات میں پورے عالم اسلام کی جانب سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے،اسرائیل نے گزشتہ سات دہائیوں سے لاکھوں فلسطینیوں کو دربدر کیا ہے، بچوں اور خواتین کا قتل عام کیااور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے، اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو نہ روکاگیا تو اس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا،اسرائیلی مظالم اور بربریت پراقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا خاموشی شرمناک ہے، پونے دوارب مسلمان شدیدبے چین ہیں، اسلامی ممالک کے حکمران اٴْمت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں، متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں، بیانات اور قراردادوں سے فلسطین آزاد ہو گا نہ وہاں مظالم رکیں گے،تمام مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا، عالمی برادری غزہ میں فی الفور جنگ بندی کرائے، وہاں خوراک اور ادویات بھیجی جائیں۔

پاکستان سنی تحریک قبلہ اوّل کی آزادی اوراسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پرپاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے اراکین نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور مقدس مقامات کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر فرض ہے،پاکستانی قوم فلسطینی حریت پسندوں کے ساتھ کھڑی ہے، دارالحکومت القدس الشریف پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہو چکاہے،انشاء اللہ تعالیٰ جلد فلسطین میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں