ایپكا سکھر اور خیرپور کا مشترکہ اجلاس ، الیکشن کے متعلق اہم فیصلے کیے گئے

بدھ 24 اپریل 2024 16:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن (ایپکا) سکھر اورخیرپور کا الیکشن کے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں اضلاع کے ایپکا یونٹس کے سابق عہدیداران نے شرکت کی ۔ شرکت کرنے والوں میں سکھر کے ضلعی ایجوکیشن عہدیدار عبدالقیوم کھوسو، عبدالحمید مہر اور دیگر سابق عہدیداران شامل تھے ۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی اور محکمہ بلڈنگ خیرپور کے سابق عہدیداروں کے علاوہ لالہ رفیق احمد پٹھان اور فہیم احمد خمیسانی نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے کچھ آراء اور تجاویز پیش کی گئیں جن میں کہا گیا پینل کی بنیاد پر الیکشن ہونے چاہئیں ۔ 50 روپے کے حلف پر لکھیں کہ الیکشن کے بعد جو بھی پینل الیکشن ہار ے گا وہ کسی دوسرے گروپ سے نوٹیفکیشن نہیں لے گا اور شکست خوردہ باڈی کامیاب ہونے والی باڈی کو مکمل سپورٹ کرے گی ،ہار مان کر جیتنے والے کی حمایت کرے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن میں جن دوستوں کے نام سنیارٹی لسٹ میں شامل ہیں وہ ووٹ ڈال سکیں گے، الیکشن میں تمام نئے دوستوں کو الیکشن میں مکمل حصہ لینے کا موقع ملے گا ۔

خیرپور کے یونٹ نے الیکشن شیڈول مئی میں کرانے کی درخواست کی، الیکشن جون میں جبکہ سکھر کے تمام یونٹس نے مئی کے آخر میں الیکشن کرانے کی درخواست کی جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن اور صوبائی صدر کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں