د*اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس منی اسپورٹس کمپلکس میں منعقد ہوا

ًستمبر 2024 میں اٹھواں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز منعقد کیا جاینگے ، جس میں 15 گیمز منعقد کیے جائیں گے، فیصلہ

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

5سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر مقبول آرائیں کی زیر صدارت منی اسپورٹس کمپلکس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے اورگنائزر اور اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسییشن کے عہدے داروں نے شرکت کی اٹھواں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز کی ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر 2024 میں اٹھواں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز منعقد کیا جاینگے ، جس میں 15 گیمز منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جس میں لڑکے اور لڑکیوں کے مقابلے منعقد ہوں گے گیمز میں پانچ کیٹگریز رکھی گئی ہیں جس میں کلاس 4 اور 5, دوسری کیٹگری 6 اور 8, تیسری کیٹگری میں میٹرک اور "O" لیولز چوتھی کیٹگری انٹرمیڈیٹ اور "A" لیول پانچویں کیٹگریز میں یونیورسٹی کے مقابلے ہوں گی. اس موقع پہ کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عظمت پاشا، پاکستان روپ اس کیپنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شار،ق صدیقی، پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک کے جنرل سیکرٹری ایون، سندھ کیچ بال ایسوسییشن کے جنرل سیکرٹری عدنان ترین، سندھ ایتھلیٹک ایسوسییشن کے جنرل سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل ایتھلیٹکس پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسییشن اظہر صمدانی،ارچری کے ڈائریکٹر جنرل حسان عبداللہ،جمناسٹک کے ڈائریکٹر جنرل امداد حسین، کورنگی ڈسٹرکٹ اولمپک ایسوس اسٹوڈنٹ اور ایسوسییشن کے صدر اور سیکرٹری طارق شاہ اور رمشاہ، کراچی روپ اس کی پنگ ایسوسییشن کے صدر اور سیکرٹری راجہ نوید ستی ، محمد اختر، خواتین ہاکی کی ارگنائزر محترمہ شاہین سلطانہ اور زرقہ صاحبہ، فٹ سال اف فٹبال کے ارگنائزر سلیم الدین بابر تھرو بال سے احمد ارشد خان اسکیٹنگ کے ڈائریکٹر جنرل اجلال حیدر رسہ کشی کے ارگنائزر اصغر علی، اور منصور احمد نے شرکت کی۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں