نامور سیاسی و سماجی شخصیت ایڈوکیٹ سعید احمد قریشی کی والدہ کی فاتحہ سوئم معززین شہر ک یشرکت

ہفتہ 11 مئی 2024 18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) نامور سیاسی و سماجی شخصیت ایڈوکیٹ سعید احمد قریشی کی والدہ کی فاتحہ سوئم،سیاسی، سماجی، مذہبی، وکلاء، تاجر تنظیموں سمیت معززین شہریوں کی شرکت ،سوگواروں سے تعزیت کا اظہار ،مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا تفصیلات کے مطابق سکھر کے نامور وکیل و سماجی شخصیت ایڈوکیٹ سعید احمد قریشی و مقیم قریشی کی والدہ ماجدہ کی فاتحہ سوئم جامع منور مسجد اسٹیشن روڈ سکھر میں منعقد ہوئی فاتحہ سوئم میں سکھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی، وکلاء ، تاجر تنظیموں سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت معززین شہریوں دوست احباب و دیگر نے شرکت کی اور سعید احمد قریشی ، مقیم قریشی سمیت دیگر سوگواروں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے آمین ثمہ آمین۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں