سکھر میں ویمن ہاکی ایسو سی ایشن کا ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا

اتوار 31 جولائی 2022 15:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2022ء) سکھر میں ویمن ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ۔شہید بینظیر بھٹو وویمن سپورٹس اکیڈمی کی جانب سے سکھر ڈویژن وومن ہاکی ونگ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے پیپلز ہاکی سٹیڈیم میں 7 روزہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کی اختتامی تقریب میں مہمان خاص پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبد الرحمن مینگل کو مدعو کیا گیا، کیمپ میں وویمن پلیئرز کو ہاکی، کرکٹ، فٹبال اور دیگر گیمز کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی اور فٹنس پر بحال رکھنے کے لیے لیکچرز ددیئے گئے کیمپ کی اختتامی تقریب میں پیپلز پارٹی رہنما یو سی چیئرمین میر عبد الرحمن مینگل کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور پلیئرز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر عبد الرحمن مینگل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور خاص کر سید خورشید احمد شاہ کی کوششوں سے سکھر کے ہاکی پلیئرز کے کیے ایک بہترین ہاکی سٹیڈیم بنایا گیا اور ایشیا کا دوسرا بڑا سپورٹس کمپلیکس بن رہا ہے جو کے آخری مراحل میں ہے گراؤنڈز ہوں گے تو ہمارے پلیئرز کو اپنا ٹیلنٹ نکھارنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر عارف محمود کی کوششوں سے آج سکھر کی ایک وومن ہاکی پلیئرز انٹرنیشنل سطح کی ٹریننگ کیمپ میں سلیکٹ ہوئی جو سکھر والوں کی لیے بڑے فخر کی بات ہے اس موقع پر رضوانہ چاچڑ، میڈم ارشاد اعوان،میر محمد ابڑو، ایاز میمن اور دیگر موجود تھے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں