سندھ میں بلوچستان سے ہلکی بارش کا سلسلہ (کل) داخل ہوگا ، سکھر اور دیگر اضلاع میں بادل چھائے رہیں گے، صوبائی محکمہ موسمیات

پیر 26 دسمبر 2022 19:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2022ء) صوبائی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ میں بلوچستان سے ہلکی بارش کا سلسلہ (کل) داخل ہوگا جس کے باعث سکھر اور دیگر اضلاع میں بادل چھائے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات سندھ کے مطابق کل ( منگل کو )بلوچستان سے ہلکی بارش سکھر ، لاركانہ ، جیكب آباد ، خیر پور ، کشمور ، قمبر شہداد کوٹ ، گھوٹکی ، شکار پور اور دیگر اضلاع میں کل داخل ہو گا جس کے باعث مذکورہ علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ آسمان پر بادل چھائے رہیں گے جبکہ چند علاقوں میں ہلکی بارش اور جنوبی سندھ میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں