صوابی یونیورسٹی میں بھرتیوں اور جعلی ڈگری کیسز ایف آئی اے کو ارسال

منگل 18 فروری 2020 23:48

پشار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) صوابی یونیورسٹی میں بھرتیوں اور جعلی ڈگری کیسز ایف آئی اے کو ارسال کردیئے گئے ہیں یونیورسٹی آف صوابی کے ساتویں سینٹ کے اجلاس میں اس کی منظوری گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی جانب سے دی گئی تھی صوابی یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں کے مبینہ اجراء اور بھرتیوں میں بے قاعدگیوں سے متعلق جی آئی جی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں اصل ذمہ داروں کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے تفصیلات ایف آئی اے کے ڈی جی کو ارسال کردی گئی ہے ایف آ ئی اے اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے رہی ہے جو کہ صوابی یونیورسٹی کادورہ کرینگے جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کے بیانات قلمبند کرینگے بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات بھی کرینگے اور ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ گورنر خیبر پختونخواکوارسال کرینگے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں