صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف

اتوار 19 ستمبر 2021 20:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) انسپکشن ٹیم نے صوابی یونیورسٹی میں جعلی ڈگری جاری کرنے میں آفس اسسٹنٹ سمیت چار اہلکاروں ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مطابق خیبر پختونخوا میں صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگری جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس میں یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انسپکشن ٹیم نے تحقیقات کے دوران جامعہ کے آفس اسسٹنٹ، جونیئر کلرک، بک بائنڈر، نائب قاصد کے جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی۔انسپکشن ٹیم کے مطابق یونیورسٹی ملازمین نے بھی جعلی ڈگریاں حاصل کیں۔رپورٹ کے مطابق پی اینڈ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی رجسٹرار کی بیوی نے بھی یونیورسٹی سے جعلی ڈگری حاصل کی جب کہ ڈپٹی رجسٹرار کے بھائی کو بھی جعلی ڈی ایم سی جاری کی گئی۔انسپکشن ٹیم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سابق کنٹرولر امتحانات کو شوکاز بھی جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں