صوابی، دوہرے قتل کے ملزم کو دو بار سزائے موت، جرمانے وقید کی سزا سنا دی گئی

جمعرات 9 مئی 2024 21:55

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج صوابی نے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دو بار سزائے موت دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افتخار الٰہی ایڈیشنل سیشن جج صوابی کی عدالت نے دوہرے قتل اور دوہرے اقدام قتل کے تھانہ کالوخان مقدمہ میں ملزم امیر کمال ولد زرنوش کوسعد علی, واجد علی کو قتل کرنے اور عاشق اللہ اور ریس خان کوقتل کرنے کی کوشش کے الزامات ثابت ہونے پر دو دفعہ سزائے موت ۔

10 لاکھ جرمانہ اور 10 سال قید کے سزا سنای۔ جبکہ زرنوش کو بعدم ثبوت جرم بری کیا گیا۔ اسی طرح بجرم غیر لاسنس پستول آلہ قتل میں 3 سال کی سزا اور 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ تمام سزایں اکھٹا گزاری جائے گی۔ مجرم کو دفعہ 382B کا فادہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں