صوابی، پولیس کی کارروائی ،بیوی کو قتل کرنیوالا قاتل 24گھنٹوں میں گرفتار

جمعہ 26 نومبر 2021 17:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) تھانہ کالوخان چوکی اتم پولیس نے ایک بروقت کاروائی کر تے ہوئے اپنی بیوی کو قتل کرنے والا قاتل 24گھنٹوں کے اندر اندر گرفتارکر کے آلہ قتل پستول برآمد کر لی۔ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بناء پر سسرال کے گھر جا کر اندھا دھندفائرنگ سے بیوی مسماة(ن) کو قتل جبکہ سسر کو زخمی کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی مقدمہ مشتاق احمد سکنہ یارحسین حال اسماعیلہ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ مسماة (ن) اور اس کے شوہر کے مابین گھریلو ناچاکی کی بناء پر وہ 03 یوم قبل میکے چلی آئی تھی. بروز وقوعہ داماد روح الامین سکنہ بیسک گدون نے ہمارے گھر میں داخل ہوکر ہمارے ساتھ تکرار شروع کی اور ساتھ ہی پستول نکال کر ہم پر بارادہ قتل فائرنگ کرکے جسکی فائرنگ سے مسماة(ن) لگ کر موقع پر جانبحق ہوئی جبکہ سسر مسمی مشتاق احمد اس دوران زخمی ہوااس واقعہ پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے سخت نوٹس لیا اور مقامی پولیس کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیا جس پر ایس ڈی پی او رزڑ شفیع الرحمن کی نگرانی میں ایس ایچ او کالوخان انسپکٹر محمد فیاض خان و انچارج چوکی اتم انچارج وسیع اللہ خان بمع نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 24گھنٹوں کے اندر قاتل کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں