تحریک انصاف کی حکومت صوبے کی ناقص اور ناکام ترین حکومت ثابت ہوچکی ہے ،مولانا عطاء الحق درویش

صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں قرضے لئے گئے مگر ترقی اور تبدیلی کہیں نظر نہیں آئی ، نائب امیر جے یو آئی خیبر پختونخوا

جمعرات 7 ستمبر 2017 18:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) جے یو آئی ف کے صوبائی نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش اور مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے کی ناقص اور ناکام ترین حکومت ثابت ہوچکی ہے ،صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں ڈھیر سارے قرضے لئے مگر ترقی اور تبدیلی کہیں نظر نہیں آئی ،ان خیالات کا اظہار انہوں گائوں شیخ جانہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس میں رویل ،منظور علی ،ممتاز ،احمد ،یمان مشال ،زبیر علی ،عبداللہ ،عزیز احمد ،حمزہ ،مرسلین ،راج ولی خان اور دیگر نے ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کااعلان کیا ،جبکہ جلسے سے مولانا جہانزیب مظہری ،مولانا ہارون حنفی ،مولانا محمد نعیم حقانی ،حاجی محمد آفتاب خان ،حافظ محمد بلال اور مولانا نذیر نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر دنیا کی بدترین ظلم و ستم سے اقوام متحدہ اور یورپ کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے کہ ان کی جنگ دہشتگردی کے خلاف نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہیں ،انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ملالہ یوسفزئی اور مشال خان کے واقعے پر شور مچانے موم بتی مافیا آج ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کی شہادتوں پر کیوں خاموش ہیں ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے خلاف ہزرہ سرائی پر ملکی سیاسی و فوجی قیادت ایک صف پر ہے اور رہے گا ،پاکستان کو زیادہ نقصان امریکہ نہیں پہنچایا ہے ،دہشتگردی کا موجد امریکہ ہے ،برما میں آج مسلمانوں کی قتل عام میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے برما کے سفیر کوملک بدر کیا جائے ،اسفندیارولی خان کا برما کے مسلمانوں کے حوالے سے حالیہ بیان قابل مذمت ہے جے یوآئی ف ہر فورم پر برما کے مسلمانوں کے حق میں بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں