صوابی، پولیس نے خاتون سے پرس،زیوارات ، نقدی رقم اور موبائل چوری کرنیوالا افغانی مہاجرگرفتار کرلیا

پیر 29 اپریل 2024 23:37

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ٹوپی پولیس نے خاتون سے پرس،زیوارات ، نقدی رقم اور موبائل چوری کرنے والا افغانی مہاجرکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ دو عدد سونے کی زیوارات،پرس،موبائل فون اور 70ہزار روپے نقدی برآمد کرلی جبکہ ایس ایچ او تھانہ زیدہ فاروق خان نے 1017 گرام چرس ۔ 349 گرام آئس ۔ 48 گرام ہیروئن ۔ ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتارکر لیا ڈی پی او آفس جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعیہ مقدمہ مسما(س) سکنہ ٹوپی نے تھانہ ٹوپی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہی کہ وہ سودہ سلف خریدنے کے لیے بازار گئی تھی اور راجہ بازار دکان نمبر 7 میں چوڑیاں وغیرہ خرید رہی تھی دکان کے اندر شوکیس کے اوپر اپنا پرس رکھا جس میں موبائل فون،ایک لاکھ نقدی،دو عدد سونے کی بالیاں وزنی تین ماسے موجود تھے کو کسی نامعلوم چور نے سرقہ کرکے لے گئی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی ایس پی سرکل ٹوپی حسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر ہارون خان معہ پولیس ٹیم نے مدعیہ کی نشاندہی پر اور علاقے میں پتہ براری کرتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں چور ملزم محمد روف سکنہ افغانستان حال ٹوپی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا ،دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے قبضہ سے چوری شدہ سامان اور نقدی رقم برآمد کرلی۔جبکہ مزید تفتیش جاری ہیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں