حلقہ پی کے 47صوابی5میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اعجاز اکرم باچا کی جیت یقینی ہے،نائب ناظم شکیل احمد باچا

اتوار 15 جولائی 2018 19:00

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور یو سی منصبدار کے نائب ناظم شکیل احمد باچا نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 47صوابی5میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اعجاز اکرم باچا کی جیت یقینی ہے جس طرح حلقے کے عوام ان کو سپورٹ کر رہے ہیں ان سے صاف ظاہر ہے کہ وہ فتح یاب ہونے والے ہیں۔ اعجاز اکرم باچا ایک صاف ، ایماندار اور بے داغ ماضی کا حامل شخصیت ہے ۔

(جاری ہے)

رات کے اندھیرے میں نوٹ سے ووٹ لینے والوں کو عوام کی عدالت میں جلد بے نقاب کرینگے۔سب سے پہلے صوابی کا نعرہ لگانے والوں نے صوابی کے مسائل میں اضافہ ہی کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حالیہ مشکلات کا خاتمہ جلدہو جائیگا مسلم لیگ ن میں روز بروز عوام شمولیت اختیار کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تحصیل رزڑ میں سوئی گیس اور دیگر میگا منصوبے مسلم لیگ ن کے کارنامے ہیں آنے والا دور ایک بار پھر مسلم لیگ ن کا ہے عوام پچیس جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا ئیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں