صوابی،گیارہ ہزار کے وی لائن ٹرانسفارمر کی تاروں سے ٹکرانے سے چودہ سالہ نوجوان لڑکی جاں بحق ،پندرہ افراد کرنٹ لگنے سے زخمی

جمعرات 16 مئی 2019 18:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) گدون آمازئی کے علاقہ دیول گڑھی پایاں میں گیارہ ہزار کے وی لائن ٹرانسفارمر عی ایل ٹی تاروں سے شدید طوفان اور بارش میں ٹکرانے سے چودہ سالہ نوجوان لڑکی جاں بحق جب کہ پندرہ افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گئے ایک سرکاری سکول کو بھی نقصان جا پہنچا علاقہ کے عوام نے واپڈا پیسکو کے ذمہ داروں کی غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کی غفلت کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا گذشتہ شام ضلع صوابی میں شدید طوفان اور بارش کا سلسلہ شروع ہوا اس دوران گدون آمازئی کے گائوں دیول گڑھی پایاں میں گیارہ ہزار کے وی لائن ایک ٹرانسفارمر کے ایل ٹی تاروں سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے چودہ سالہ نوجوان لڑکی مسماة(ل) دختر سید ولی شاہ جاں بحق جب کہ اکیس سالہ نوجوان شاہ خالد سمیت پندرہ افراد کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں شاہ خالد تا حال بیہوش پڑا تھا دونو ں تاریں آپس میں ٹکرانے سے بجلی کا وولٹیج انتہائی بڑھ گیا جس کی وجہ سے گھروں میں موجود ریفریجریٹر ، پنکھے ، بلب اور دیگر برقی آلات جل گئے گورنمنٹ مڈل سکول میں بھی بجلی کے شارٹ سرکٹ سے تمام آلات جلنے کے علاوہ نقصان بھی پہنچا جب کہ سکول کا چوکیدار سید نبی کے علاوہ شاہ بہادر ، محمد ثاقب ، ویسی خان اور دیگر بھی کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گئے علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گیارہ ہزار کے وی لائن اور ٹرانسفارمر کے ایل ٹی تار بہت قریب آنے سے ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرانے کا خطرہ تھا جس کو دورکرنے کے لئے ہم نے واپڈا حکام سے رابطہ کیا جس پر دو اہلکاروں نے آکر ان تاروں کو ایک دوسرے سے دور نہیں کیا جس کی وجہ سے شدید طوفان اور بارش کی وجہ سے یہ حادثہ واپڈا اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا اس موقع پر ڈی ایس پی گدون اور ایس ایچ او گدون نے متاثرین کو یقین دلایا کہ جب بھی بجلی کے حوالے سے کسی قسم کا مسئلہ پیش آیا تو فوری طور پر ہمیں مطلع کریں عمائدین علاقہ نے صوبائی حکومت اور واپڈا حکام سے متاثرین کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے اور مرنے والی بچی کے ورثاء کے لئے امدادی پیکیج کا مطالبہ کیا ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں