صوابی، پولیس کا منشیات فروش و اشتہاریوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،5منشیات فروش،ایک اشتہاری سمیت 13ملزمان گرفتار

پیر 1 جون 2020 19:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) چھوٹا لاہور پولیس کا منشیات فروش و اشتہاریوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کر کی5منشیات فروش،ایک اشتہاری سمیت 13ملزمان گرفتارکر کی11021گرام چرس،7عدد ریفل/بندوق،ایک کلاشنکوف،4عدد پستول بمع سینکڑوں کارتوس برآمدکر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی وضع کردہ ہدایات پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور شفیق احمد بنع پولیس ٹیم،اے ایس آئی انتخاب عالم،اے ایس آئی عامر خان،اے ایس آئی فخر الزمان،اے ایس آئی عرب جان بمع بھاری نفری پولیس اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروش و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی دوران چھاپہ زنی بدنام زمانہ منشیات فروشان گل محمد ساکن زیدہ حال شیخ ڈھیری، محمد طاہر ساکن مانکی،سجاد علی ساکن لاہور،سید ساکن لاہور کو گرفتار کر کے مجموعی طور 11021گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں