صوابی ‘ یارحسین ہسپتال میں ڈاکٹر حضرات اور مریضوں کو مختلف مسائل کا سامنا

اتوار 17 اکتوبر 2021 18:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) یارحسین ہسپتال میں ڈاکٹر حضرات کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی جسکی بنیاد پر یارحسین کیٹگری ڈی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کرتے ہوئے او پی ڈی بند کی تھی۔ اس سلسلے میں یارحسین جرگے کا یارحسین کیٹگری ڈی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ ہواجس میں مختلف پارٹیوں کے مشران اور صوابی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا صدر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

یارحسین ہسپتال میں ڈاکٹر حضرات اور مریضوں کو آج کل مختلف مسائل کا سامنا ہے ہسپتال میں مختلف پارٹیوں کے لوگوں کا ہسپتال سٹاف پر بدمعاشی،ڈاکٹر حضرات نے جرگے کو ہر قسم کی تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ سٹاف کی کمی،جرنیٹر کی خرابی،سولر سسٹم کی خرابی، ایکسرے مشین کی خرابی ایمرجنسی میڈیسن کی کمی اور دیگر مسائل کا حل نکالے تو ہم آپ لوگوں کو کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دینگے،اس سلسلے میں جرگے نے ایک کمیٹی بنائی جسکاچیئرمین محمود الحسن،سرپرست اول شیر کاکا اور ممبران ،حاجی ہمیش خان ،محمد اسرار،حاجی شیدا محمد،آمین باچہ،دوران خان اور ،امجد علی منعقد ہوئے،جبکہ سرد چینہ،دوبیان اور یعقوبی سے دو دو ممبران لیے جائینگے،اگر ہسپتال میں ڈاکٹر حضرات یا عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات ہو یا کسی بھی قسم کی شکایت کا سامنا ہو تو پوری طور پر اپنی کمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں،کمیٹی ہر مہینے ہسپتال کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں