ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کاجوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور کا دورہ

سی سی ٹی وی کیمرے، گاردات،اسلحہ ایمونیشن، ٹریفک پلان، کنسرٹینا وائر، عدالتی احاطہ کے چاروں اطراف کی سیکورٹی اور دیگر تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا

بدھ 26 جنوری 2022 18:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور کا دورہ کیا۔سی سی ٹی وی کیمرے، گاردات،اسلحہ ایمونیشن، ٹریفک پلان، کنسرٹینا وائر، عدالتی احاطہ کے چاروں اطراف کی سیکورٹی اور دیگر تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نورالامین خان اور سیکیورٹی آفیسر سب انسپکٹر آختر منیر بھی موجود تھے صدر ڈسٹرکٹ بار صوابی ایڈوکیٹ دانیال خان کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم تنصیبات کا جائزہ بھی لیا گیا ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورڈیوٹی پر مامور افسران واہلکاروں کو مستعدی سے فرائض انجام دینے اور سیکورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،معزز ججز کی سکیورٹی سمیت شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اس دوران جوڈیشل کمپلیکس کے چاروں اطراف میں باونڈری لائن کا جائزہ لیا گیا، مین گیٹ پر لیڈی کنسٹبل کی موجودگی اور خواتین کی تلاشی یقینی بنانے کے حوالے سے تاکید کی اور سیکیورٹی مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے دیگر ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں