صوابی،کالوخان میں 50 سالہ دوشمنی دوست میں بدل گئی

پیر 23 مئی 2022 23:49

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) کالوخان میں 50 سالہ دوشمنی دوست میں بدل گئی۔ فریقین اول ملک صوبیدار خیسرو خان اوردوم امیر خان مرحومین کے خاندانوں کے ما بین گزشتہ 50 سال سے قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آرھی تھی ۔ دونوں خاندانوں کے مابین جاری اس دشمنی کو دوستی میں بدلنے کے لئے اے این پی کے رہنما محمد اشفاق خان ایڈ وکیٹ کی سر براہی میں اراکین جر گہ نے راضی نامے کی کوشش شروع کی اور اس میں بلا آخر کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں راضی نامی کی تقریب مسجد بازید خیل میں زیر صدارت ممتاز سماجی شخصیت ممتاز خان دوران خیل منعقد ہوئی۔اس موقع پر راضی نامی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اے این پی کے راھنما اور سابق یو سی ناظم کالوخان محمد اشفاق خان ایڈووکیٹ کے ساتھ ساتھ سابق وزیر جنگلات اول شیرخان، جماعت اسلامی ضلع صوابی کے سابق امیر محمود خان،مولانا محمد امین، مولاناصاحب زادہ لوح محفوظ، طیب استاذ اور مقامی ڈی ایس پی نے بھی خطاب کئے۔فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کیا۔اس موقع پر اصلاح جرگہ کالوخان کے عھدہ داران و ممبران کیساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگ میڈیا کے نمائندے اور امن امان کیلئے مقامی ایس ایچ او عجب درانی کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں