پی ٹی آئی نے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر دیا ،قا نو ن کا اطلا ق سب پر یکساں ہو گا ‘ فضل حکیم خان

ہفتہ 10 نومبر 2018 14:47

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے خیبرپختونخوا اور اب پورے ملک میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے، ہر قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہوگا ، امیر اور غریب دونوں کیلئے ترقی کے راستے کھول دیئے گئے ہیں، ایڈہاک ازم کی بجائے عوامی مسائل کے پائیدار حل پر یقین رکھتے ہیں ،ہمارے دفتروں اور گھروں کے دروازے عوام کو ہمیشہ کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنے حجرہ مکان باغ مینگو رہ میں شہر کے مختلف حصوں سے آئے وفود سے بات چیت کر رہے تھے، جنہوں نے اپنے بعض اجتماعی نوعیت کے مسائل سے انہیں آ گاہ کیا۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں عنقریب ایسا شفاف نظام متعارف ہونے جا رہا ہے جس میں عوام کو اپنے میونسپل اور بنیادی شہری مسائل کے حل کیلئے بار بار درخواستیں دینے اور اعلیٰ حکام کی منت سماجت کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ایسے تمام مسائل خودکار طریقے سے خود بخود ریکارڈ اور حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن اور وی آئی پی کلچر نے ملک اور اداروں کی جڑیں کھوکھلی بنا دی تھیں ،پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف مہم کو عوام کے تعاون سے قومی برائی کی پہچان دی ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں