عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل کی کابینہ تشکیل دیدی گئی ،ذہین خان پھر تحصیل صدر منتخب

جمعرات 25 اپریل 2024 19:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل کی کابینہ تشکیل دیدی گئی ،ذہین خان ایک بار پھر تحصیل صدر منتخب،دیولئی ویلج کونسل کے چیئرمین شوکت خان تحصیل کبل کیلئے جنرل سیکرٹری مقررکئے لئے گئے، اس حوالے سے انتخابی اجلاس ویلج چیئرمین ڈاگے کبل شاہ سید خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں سابق ایم پی اے رحمت علی خان،سابق امیدوار پی کے 8 افتخار احمدخان،الیکشن کمیشن کے چیئرمین سلیم خان کے علاوہ تحصیل کبل کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی،تقریب میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ وہ پارٹی کو مذید فعال بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے اور عوامی نیشنل پارٹی کو تحصیل کبل کا حقیقی گڑھ بناکر دم لینگے اس موقع پر ذہین خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک بار پھر تحصیل کبل صدر منتخب کیا گیا جبکہ ویلج چیئرمین دیولء سابق جنرل سیکرٹری اے این پی تحصیل کبل شوکت علی خان کو جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا دیگر عہدیداروں میں رحمت خان سینئر نائب صدر،فرید گل دا،ظہور احمد یوسفزئی،فتح اللہ خان،شاہ سید،محمد عالم خان نائب صدر مقرر کردئیے گئے،آصف خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ابراہیم گلدان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،سردار علی،اکبر شاہ،صدیق علی خان،ہمایون خان،جائنٹ سیکرٹری،رفیق ناز پریس سیکرٹری،امین سیکرٹری ثقافت،ناصر خان یوتھ آفیئر سیکرٹری،شاہ حسین سوشل میڈیا سیکرٹری،حیدر علی فنانس سیکرٹری جبکہ شینو اور علی اکبر تحصیل کیلئے سالار نامزد کردئیے گئے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں