ڈپٹی کمشنر سوات نے لیویز ڈرائیورسپاہی کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیدیا

منگل 30 اپریل 2024 22:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے لیویز کے ڈرائیورسپاہی کو فوری طور پر معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک سرکاری گاڑی کا ڈرائیور رانگ سائیڈ ہونے کے باوجود ایک کار ڈراائیور فرمان سکنہ خوازہ خیلہ کو راستہ نہ دینے پر گاڑی سے اترکرتشدد کا نشانہ بناتاہے ۔ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائر ل ہونے پر ڈپٹی کمشنر سوات نے فوری نوٹس لیتے ہوئے لیویز کے سپاہی ڈرائیور طاہر کو معطل کردیا اور اس کے خلاف مزید کارروائی کے لئے انکوائری کا حکم دیدیا ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں