ایس پی ٹریفک سوات کو خالی ہونیوالی ایس پی انوسٹی گیشن کی سیٹ کا اضافی چارج دیدیاگیا

منگل 30 اپریل 2024 22:46

ْسوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کو سوات میں خالی ہونے والی ایس پی انوسٹی گیشن کی سیٹ کا اضافی چارج دیدیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکے ایس پی حبیب اللہ خان کو اضافی ذمے داری تفویض کردی ۔ یہ سیٹ سجاد خان کے بطور ڈی پی او باجوڑ تعینات ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں