محنت کش طبقے کی عزت وقار ،حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، محمود خان

صوبائی و مرکزی حکومتیں معاشی طور پر کمزور محنت کش طبقے کی مشکلات کے ازالے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں،چیئرمین پی ٹی آئی پی

بدھ 1 مئی 2024 22:48

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) چیئرمین پی ٹی آئی پی محمود خان نے یوم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ،قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اورقومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ موجودہ مہنگائی نے ہمارے مزدور طبقے کو سب سے ذیادہ متاثر کیا ہے تاہم صوبائی اور مرکزی حکومت کو معاشی طور پر کمزور محنت کش طبقے کی مشکلات کے ازالے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں