چیف پولیٹیکل اکنامک سیکشن امریکی قونصلیٹ پشاور ڈسٹن ڈی گرینڈ کا دورہ سوات ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت

0 اور 2022 میں سیلاب کے اثرات، جانی و مالی نقصانات،تباہ کاریوں، عوامی بنیادی ڈھانچے، خطے میں جنگلات کی کٹائی اور دیگر مسائل پربھی بریفنگ دی گئی

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) چیف پولیٹیکل اکنامک سیکشن امریکی قونصلیٹ پشاور ڈسٹن ڈی گرینڈ نے سوات کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے ڈسٹن ڈی گرینڈ اور ان کی ٹیم کا پٴْرتپاک استقبال کیا ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سہیل احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ابرار وزیر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس)، ڈپٹی ڈائریکٹر اپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسراور محکمہ پولیس کے ڈی ایس پی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے ضلع سوات کے مشہور سیاحتی و تاریخی مقامات اور ثقافتی اقدارپر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی تاریخی اور جغرافیائی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈہیومن رائٹس) نے ڈسٹن ڈی گرینڈ کو 2010 اور 2022 میں سیلاب کے اثرات، جانی و مالی نقصانات،تباہ کاریوں، عوامی بنیادی ڈھانچے، خطے میں جنگلات کی کٹائی اور دیگر مسائل پربھی بریفنگ دی ۔

بریفنگ میں امن و امان کی صورتحال، سیاحت کے فروغ،حفاظتی و سماجی بہبود کے جاری اقدامات اور ضلع سوات میں بچوں کے تحفظ کے پروگراموں کی ناگزیر ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنرسوات نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر ڈسٹن ڈی گرینڈ کو اعزازی شیلڈ اور روایتی سواتی شال بطور تحفہ پیش کی۔ اس موقع پر ڈسٹن ڈی گرینڈ نے بھی ڈپٹی کمشنر سوات کو ایک شیرف بیج اور دیگرتحائف پیش کئے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں