سوات ،خوازہ خیلہ پولیس نے شہری کو لوٹنے والے جیب کتراگرفتارکرلیا

جمعہ 24 مئی 2024 20:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) سوات میں خوازہ خیلہ پولیس نے شہری کو لوٹنے والے جیب کتراگرفتارکرلیا۔ ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین خان نے ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ خوازہ خیلہ بازار میں سکول استاد مقصود علی کونامعلوم جیب کترے نے لوٹ اس سے رقم ہتھیالی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لوٹنے والے سرگرم جیب کترا و چورچکاری میں مطلوب ملزم سیف الرحمن ولد عبد المنان ساکن افغانستان حال تہکال پشاور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لوٹی گئی رقم مبلغ 95 ہزار برآمد کر لئے، گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ خوازہ خیلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں