طیب اردوان کی کامیابی اسلام پسندوں کے لئے مسرت کا پیغام ہے ، حاجی ذیشان خان قائم خانی

پیر 17 اپریل 2017 16:57

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء)طیب اردوان کی کامیابی اسلام پسندوں کے لئے مسرت کا پیغام ہے ترکی کے عوام نے کمال پاشا اتاترک کے فلسفے کو مسترد کر دیا پاکستان کے عوام بھی کمال پاشا اتاترک کے فلسفے کو عام انتخابات میں دفن کر دیں گے ان خیالات کا اظہار سنی ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈوالہیار کے نائب صدر حاجی ذیشان خان قائم خانی ، مولانایونس کمبوہ اور مولانا عبدالحمید بوذدار نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی واضح لائن بن چکی ہیں سیکولر اور لبرل لوگ سوچ کے لوگ سب کے سامنے آچکے ہیں اسلا م پسندوں کو بھی اپنا اتحاد بنانا پڑے گا طیب اردوان کے خلاف پورا مغرب اور عالمی طاقتیں ایک جان ہوگئیں تھیں اس کے باوجود ترکی کے عوام نے جس انداز میں طیب اردوان سے محبت نبھائی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے تاریخ میں ترکی کے باشعور عوام ہمیشہ زندہ رہیں گے پاکستان میں دینی طبقے کو متحد کرنے کے لئے اکابر علماء اپنا کردار ادا کریں عزم کرچکے پاکستان میںبھی کمال پاشا اتا ترک کے ایجنڈے کو نافذ ہونے نہیں دیں گے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں