عوامی مسائل حل نہیں ہورہے ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہوگیا،مولانا اصغرتھیبو

جمعرات 7 جنوری 2016 16:36

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء)ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہوگیا عوامی مسائل حل نہیں ہورہے حکمران طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جارہا ہے غریب کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی خواب بنتا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکریٹری جنرل مولانا اصغرتھیبو نے مرکز اہلسنت میں کارکنان کی خصوصی نشست سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودیہ مثالی دوستی ہے سعودیہ کے خلاف پاکستان میں ہونے والے اشتعال انگیز احتجاج پر حیرانگی ہے قومی ایکشن پلان کیا صرف اہلسنت جماعتوں کے لئے ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کا عزم خوش آیند ہے ہر صورت اپنے جنرل راحیل شریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے نظریاتی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں جیت اور ہار ہمارے لئے کوئی معنیٰ نہیں رکھتی ایک دن آئے گا ٹنڈوالہیار کی سیاست میں علماء کرام کا سکہ چلے گا قوم اہلسنت والجماعت کے ہاتھ مضبوط کرے انہوں نے ٹنڈوالہیار میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں اور منشیات کھلے فروخت پر بھی اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لئے نشے کی لعنت سے نجات دلائی جائے۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں