ٹنڈو محمد خان،مشترکا کالونی میں دو نامعلوم مسلح افراد شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار

بدھ 19 اکتوبر 2022 19:35

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2022ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے مشترکا کالونی میں دو نامعلوم مسلح افراد نے کالونی کے رہائشی نعمان گدی پٹھان کو اسلحہ کے زور پر روک کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے 10 ہزار سے زائد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے واقعے کی رپورٹ سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں