واپڈا ملازمین کی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے اور دیگر ناانصافیو ں کے خلاف گرڈ اسٹیشن سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

جمعہ 11 جنوری 2019 16:54

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے اور دیگر ناانصافیو ں کے خلاف گرڈ اسٹیشن سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین محمد یونس نظامانی ،رشید میمن، یونس شیخ،محمد راشد تالپور، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیسکو کے افسران مسلسل ملازمین کے ساتھ ناانصافی کر ہے ہیں، ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کو دور دراز علاقوں میں جبری ٹرانسفر کرنا اور مقررہ وقت کے بعد بھی جبری ڈیوٹی لینا معمول بنا لیا ہے، جبکہ حیسکو میں چار ہزار اسامیاں خالی ہونے کے باوجود بھرتیاں نہیں کر رہے ہیں اور سندھ حکومت کے حسا ب سے ملازمین کی تنخواہ 16200 روپے ہونا چاہئے، لیکن وہ نہیں مل رہی ہے، جو کہ ملازمین کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر ملازمین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں