چھاچھرو میں غلط آپریشن سے نومولود کا سر دھڑ سے الگ،ڈی جی ہیلتھ سروسزسندھ نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی

اتوار 19 جون 2022 21:30

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2022ء) چھاچھروکے مرکزصحت میں حاملہ خاتون کے غلط آپریشن کے دوران بچے کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔خاتون کو تھرپارکر کے اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے دوران زچگی بچے کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا اور سر کاٹ کر باہر نکال لیا گیا جبکہ بچہ پیٹ میں ہی رہ گیا جس کے باعث خاتون کی حالت بگڑ گئی۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کو پہلے مٹھی اور پھر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرزنے آپریشن کے بعد بچے کا دھڑ نکالا، آپریشن کے بعد خاتون کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ڈی جی ہیلتھ سروسزسندھ ڈاکٹر جمن باہوٹو نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ڈاکٹر جمن باہوٹو نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خاتون کو تھر کے ہسپتال لایا گیا تھا، کل ہماری انکوائری کمیٹی ہسپتال جاکر معاملے کی انکوائری کرے گی، وزیر صحت نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا جس کی بھی غفلت ثابت ہوگی اسکے خلاف کارروائی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں