ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے مختلف امراض سے بچاؤ کے ٹیکہ مہم ہفتے کا افتتاح کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2024 19:30

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نےسول ہسپتال مٹھی میں ڈی ایچ او تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج کے ہمراہ ضلع تھرپارکر کے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے لگائے جانے والے ہفتہ کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سول اسپتال مٹھی سے ایک آگاہی واک/ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جس سےخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچے ہمارے لیے سب سے اہم ہیں، ایک صحت مند بچہ مستقبل کا معمار ہے،اس ہفتہ کے دوران پیدائش سے لے کر 2 سال تک کے بچوں کو 12 مختلف امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں