ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کا مختلف مقامات کا دورہ ، پولیو مہم کاجائزہ

پیر 29 اپریل 2024 18:20

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے مختلف مقامات کا دورہ کر کے پولیو مہم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے پولیو انچارچ تھرپارکر ڈاکٹر راجہ کے ہمراہ مٹھی شہر کی مختلف کالونیوں سمیت سول ہسپتال مٹھی، پولیو پوائنٹ ماروی پمپ، گاؤں مالنہور وینہ، بس ٹرمینل سمیت دیگر جگہوں کا دورہ کر کے بچوں کو قطر ےپلانے سمیت فنگر مارکنگ اور گھروں پر انٹری کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے پولیو ٹیم کے ممبران سے ملاقات کر کے معلومات لینے سمیت درپیش آنے والے مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے کہا کہ سکیورٹی سمیت کوئی بھی مسئلہ ہو تو بتانا، ہم مل کر اس کو حل کرینگے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں