تھرپارکر کے شہر چیلہار میں آگ لگنے سے غریب مزدور کا مکان جل کر خاکستر

منگل 30 اپریل 2024 14:25

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) تھرپارکر کے شہر چیلہار میں آگ لگنے سے غریب مزدور کا مکان جل کر خاکستر ہوگیا ، شہر چیلہار کے رہائشی غریب مزدور بھمرو ولد پاتو مل میگہواڑ کے گھرمیں بجلی کی تار سے اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گھر جل کر خاکستر ہوگیا، مزدور کے پاس رہائش کے لیے ایک ہی کچا مکان تھا، وہ بھی آگ کی وجہ سے جل گیا اور مکان میں موجود سارا سامان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ٹاؤن کمیٹی چیلہار کی انتظامیہ نے بروقت فائر برگیڈ گاڑی پہنچا کر آگ پر کنٹرول کر کے دوسرے محلے کے مکانات کو نقصان پہنچانے سے بچا لیا۔ آگ متاثر بھمرو میگہواڑ نے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مکان بنانے کے مدد کی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں