تھرپارکر، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سول ہسپتال مٹھی میں نو تعمیر شدہ وارڈز کا معائنہ

بدھ 19 فروری 2020 13:29

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھرپارکر مشتاق احمد کلوڑ نے سول ہسپتال مٹھی میں نئے تعمیر ہونے والے بچوں اور لیڈیز وارڈ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

سپروائزر ورکس اینڈ سروس عرفان نے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے وارڈ کے لئے ڈبل اسٹوری بلڈنگ تیاری کے آخری مراحل میں ہے، ان دونوں وارڈوں کی تعمیر سے بچوں کو صحت سہولیات کے متعلق کافی مدد ملے گی، ان وارڈوں میں بچوں کے انکیوبیٹرز لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ تعمیراتی کام میں سستی اور ناقص مٹیریل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاری کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ تھر کے غریب لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ قبل ازیں انہوں نے سول سرجن ڈاکٹر گل منیر وسطڑو کے ہمراہ اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو ملنے والی صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں