وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹھٹھہ کے شیرازی گروپ کی ملاقات، رواں ماہ شیرازی برادران کی دعوت پر سجاول کا دورہ کریں گے

جمعہ 3 نومبر 2017 20:30

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹھٹھہ کے شیرازی گروپ کی ملاقات، رواں ماہ شیرازی برادران کی دعوت پر سجاول کا دورہ کریں گے
سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ٹھٹھہ کے شیرازی گروپ کی ملاقات، رواں ماہ شیرازی برادران کی دعوت پر سجاول کا دورہ کریں گے، پی ایم ایل این ضلع ٹھتھہ کے صدر حاجی حنیف میمن کے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹھٹھہ شیرازی گروپ کے سربراہ سابق ناظم و سینیٹرشفقت شاہ شیرازی ، مملکتی وزیر ایاز شیرازی، اور پی ایم ایل این ٹھٹھہ کے صدر حاجی حنیف میمن نے ملاقات کرکے سیاسی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر شیرازی گروپ کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم نے نومبر کے آخر میں سجاول کادورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ، شیراز گروپ نے انہیںآگاہ کیاکہ میاں نواز شریف نے ٹھٹھہ کے دورے میں ہیلتھ کارڈ کا اعلان کیاجس کے بعد تینتالیس سو افراد کو کارڈ جاری ہوئے ہیں تاہم ہسپتالوں کے عدم تعاون اور رقم جلدجاری نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنہ ہے ، علاوہ ازیں ٹھٹھہ سجاول ٹنڈومحمد خان کے لئے اعلان کردہ دیگر منصوبوں پر بھی تیزی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے ، وزیراعظم نے گیس ، بجلی اور روڈس کے اعلان کردہ منصوبوں پرمکمل عمل اور سجاول کے دورے میں گیس منصوبوں کے افتتاح کی یقین دہانی کرائی ،جبکہ کیٹی بندر روڈ کی تعمیرات کا بھی حکم جاری کیا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں