مکلی،پک اپ اور گاڑی میں تصادم، کراچی کے 3 افراد جاں بحق

جمعہ 21 فروری 2020 16:51

مکلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں مکلی کے قریب پک اپ اور گاڑی میں ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے کھارادر سے ہے۔ٹھٹھہ میں پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں