پاکستان سمیت دنیا بھر میںعالمی یوم برداشت 16نومبر کومنایا جائے گا

جمعہ 13 نومبر 2020 14:01

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںعالمی یوم برداشت 16نومبر کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدمعاشرے میں برداشت ،صبرو تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے معاشرے پر رونما ہونے والے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مباحثے ،مذاکرات اور دیگرتقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین عوام کوعزیز رشتہ داروں اور جاننے والوں کے حقوق اور ان کے احترام کے متعلق شعور و آگاہی فراہم کریں گے جبکہ معاشرے میں پائی جانے والی عدم برداشت،ظلم و ناانصافی،امتیازی سلوک اور منفی تنقیدسے معاشرے پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور مختلف تہذیبوں کے مابین برداشت ،رواداری،باہمی گفت و شنید اور احترام آدمیت کے متعلق بھی تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔

عالمی یوم برداشت اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کی منظوری جنرل اسمبلی نے 16نومبر1996ء کو دی عالمی یوم برداشت پہلی مرتبہ 2005ء میں منایا گیا تھا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں