ٹھٹھہ اور ملحقہ علاقوں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا

قومی عوامی تحریک کے زیراہتمام ایدھی سینٹر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

پیر 18 اپریل 2022 14:00

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) ٹھٹھہ اور ملحقہ علاقوں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پانی کی شدید قلت کے خلاف شہری رات کی تاریکی میں سڑکوں پر نکل آئے اور قومی عوامی تحریک کے زیراہتمام ایدھی سینٹر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی میں شریک شہری پانی نہیں ہے کیوں بلا کربلا کربلا اور پانی دو پانی دو کے نعرے لگا رہے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہاکہ گزشتہ 2 ماہ سے ٹھٹھہ میں پانی کی فراہمی بند ہے شہری پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی فراہم کرنے والی تمام نہریں سوکھ گئی ہے، نہریں میں پانی کے جگہ ریت سے بھری پڑی ہیں، گھروں میں پینے کا پانی مسجدوں میں وضو کا پانی موجود نہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ اور منتخب نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، پانی کی قلت کے باعث روزیداروں کو سخت پریشانی کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے۔مظاہرین نے کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر ٹھٹھہ میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں