ٹھٹھہ، کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ایک اور ماہی گیر کی لاش مل گئی

پیر 11 مارچ 2024 19:02

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) ضلع ٹھٹھہ کے علاقے حجامڑو کے قریب کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ایک اور ماہی گیر کی لاش مل گئی جس کے بعد جاں بحق ماہی گیروں کی تعداد 5 ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوب کر لاپتہ ہونے والے 14 ماہی گیروں میں سے 5 کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ 9 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پانچ روز قبل شکار پر جانے والی لانچ تیز ہواں سے سمندر میں ڈوب گئی تھی، لانچ میں 45 ماہی گیر سوار ڈوب گئے تھے، جن میں سے 31 کو بچا لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں