معروف کامیڈین لہری کا 95واں یوم پیدائش 2جنوری کو منایا جائیگا

ہفتہ 30 دسمبر 2023 11:39

معروف کامیڈین لہری کا 95واں یوم پیدائش 2جنوری کو منایا جائیگا
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2023ء) معروف کامیڈین لہری کا 95واں یوم پیدائش 2جنوری کو منایا جائے گا ۔معروف پاکستانی مزاحیہ اداکار لہری 2جنوری 1929ء کو کان پور انڈیا میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا ۔لہری نے فلمی کیریئر کا آغاز 50کی دہائی میں کیا جو 30سال تک جاری رہا۔انہوں نے تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا،مزاحیہ اداکاری میں بھی منفرد انداز کے مالک رہے۔

(جاری ہے)

اداکار لہری نے نگار فلمی ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے، ان کی آخری فلم دھنک 1986ء میں ریلیز ہوئی۔ انہوں نے انسان بدلتا ہے، رات کے راہی،فیصلہ، جوکر، آگ،تم ملے پیار ملا، بہادر، نوکر، بہاریں پھر بھی آئیں گی، افشاں اور رم جھم سمیت کم و بیش تین سوفلموں میں کام کیا۔ لہری پر سب سے پہلے 1985ء میں بیرون ملک فلم کی شوٹنگ کے دوران فالج کا اٹیک ہوا، پھر قوت بینائی میں کمی آنے لگی، اس طرح وہ فلمی دنیا سے آہستہ آہستہ کنارہ کش ہوتے چلے گئے۔لہری 13ستمبر 2012ء کو کراچی میں وفات پا گئے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں