تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کی بروقت کاروائی گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والاڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 29 جولائی 2021 16:52

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کی بروقت کاروائی گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والاڈاکوزخمی حالت میں گرفتارچھیناگیاموٹرسائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد ،پولیس کو 15 پر اطلاع مو صول ہوئی کہ مونگی روڈ بحد رقبہ 370ج ب ابو بکر نامی شہری سے 2کس نا معلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر واردات کی ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی گوجرہ اعجاز حسین ایس آئی کو فوری موقع پر پہنچنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ معہ نفری موقع پر پہنچے موقع پر موجود ابو بکر نامی شخص نے بتلایا کہ وہ اپنے موٹر سائیکل ہنڈا 125ماڈل 2012نمبری LEL/7941 پر جا رہاتھا کہ مونگی روڈ بحد رقبہ 370ج ب کے نزدیک دو کس نا معلو م مسلح ملزمان زبر دستی گن پو ائنٹ پر مجھ سے موٹر سائیکل نمبر ی LEL/7941،نقدی اور موبائل فون چھین کر جانب مونگی روڈ فرار ہو گئے ہیں جس پر پولیس ٹیم نے فوری طور پر ملزمان کا تعا قب شروع کیا پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر 2کس نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل پختہ سڑک پر چھوڑ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے نزدیک ہی ویران ڈیرہ میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیم کو ایک ڈاکو زخمی حالت میں پڑا ہوا ملا جس کو گرفتار کر لیا گیا زخمی ڈاکو کی شناخت عامر علی ولد غلام عباس قوم موچی سکنہ محلہ صدیق آ باد ضلع جھنگ کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ گولیاں،واردات کے دوران چھینا گیا موٹر سائیکل،چھینی گئی نقدی برآمد ہوئی۔زخمی ملزم کو فوری طور پر THQ ہسپتال گوجرہ شفٹ کیا گیا جبکہ ملزم کادوسرا ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم تھانہ سٹی جھنگ،تھانہ کوتوالی کے ڈکیتی،راہزنی،موٹر سائیکل چوری کے مقدمات نمبر 40/21،1123/19،1030/19،34/21،27/21،880/20،122/1میں چالان ہوچکا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں