زچگی کے دوران جنم لینے والے مسائل اور فیملی پلاننگ کیلیے 500 ماروی ورکرز کو بھرتی کرلیاگیا

بدھ 28 فروری 2018 16:50

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء)سماجی تنظیم ہینڈز نے عمرکوٹ ضلع میں خواتین کو صحت خصوصاً زچگی کے دوران جنم لینے والے مسائل اور فیملی پلاننگ کیلیے 500 ماروی ورکرز کو بھرتی کرلیا ہے۔ اس ضمن میں سماجی تنظیم ہینڈز کے ڈسٹرکٹ مینجر امام بخش خاصخیلی کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ دوردراز پسماندہ گائوں گوٹھوں میں خواتین کو صحت کے متعلق بھرپور آگاہی دی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم ہینڈز عمرکوٹ ضلع کے مختلف گائوں گوٹھوں میں تعلیم صحت اور لوگوں کو روز گار کی فراہمی کیلیے کام کررہی ہے اور گائوں گوٹھوں حاملہ خواتین کو صحت زچگی اور غذائیت کے حوالے سے کئی سنگین مسائل تھے ان کو محسوس کرتے ہوئے ہمارے ادارے ہینڈز نے 500ماروی ورکرز کو بھرتی کیا ہے اور ہمیں اس کام میں حکومت سندھ کی خاص معاونت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ ماروی ورکرز پسماندہ دیہاتوں میں خواتین کو زچگی کے دوران اور زچگی کے بعد پیدا ہونے والے مسائل ان سے بچائو سے خصوصی آگاہی دیںگی اور یہ ماروی ورکرز اپنے اپنے علاقوں میں نہ صرف حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گی بلکہ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے بھی پلائیں گی۔ امام بخش خاصخیلی نے کہا کہ ہم اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے لوگوں کو ہرمکمن زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہینڈز اپنے مثالی پروجیکٹ کے تحت عمرکوٹ ضلع کے مختلف دیہاتوں میں لوگوں کو روز گار کی فراہمی کیلیے چھوٹے قرض، بکریاں اور پینے کے پانی کے لیے ہینڈزپمپ اور کچھ دیہاتوں میں روشنی کے لیے چھوٹے سولر سٹم وغیرہ بھی فراہم کررہی ہے انشااللہ لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں