سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی جانب سے عالمی یوم صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 5 اپریل 2024 14:20

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی جانب سے صحت کے عالمی دن کے حوالے سے ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد علی سمیجو، ای ڈی ایچ او ڈاکٹر لچمنداس، محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ اسپشلسٹ ڈاکٹر ہیمجی چوہان، ٹی ایچ او ڈاکٹر ایسرداس، مختلف سماجی تنظیموں کے رہنما غلام مصطفی کھوسو، بنسی مالہی، سریش کمار، کرن بشیر، ڈاکٹر عقیل، محمد بخش کنبہر، سروپ چند مالہی، کنیا موہن لال، شیورام سوتھر، عیدل کنبہر، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عالم آزاد، امام بخش خاصخیلی، ڈاکٹر اعظم آرائیں، ڈاکٹر واشدیو کھتری، صبہ رنداوا اور دیگر نے سیمینار سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے لیکن صحت مند ماحول پیدا کرنا بھی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، لوگوں کو صحت کی فراہمی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے اور ایڈووکیسی نیٹ ورک بھی اس ذمہ داری کو نبھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور دیگر مقررین نے صحت کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی بھی دی، اس موقع پر مختلف نجی اور سرکاری سکولوں کے طلباء کی جانب سے صحت سے متعلق آگاہی کے حوالے سے ٹیبلوز اور تقاریر بھی کی گئیں۔اس موقع پر سکولوں کے طلباء کو تحائف بھی دئیے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں