انٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہی بچوں کے تعلیمی معیار کو چیک کیا جا سکتا ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز

جمعرات 20 جولائی 2023 18:52

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2023ء) پری انٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہی بچوں کے تعلیمی معیار کو چیک کیا جا سکتا ہے اس امر کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجزدیوندر شرما، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج عبدالرؤف سومرو، ریپٹ ٹیسٹنگ سروس (RTS) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گووند موہن لال نے گورنمینٹ ڈگری کالج عمرکوٹ میں گیارہویں کلاسز میں نئے داخلوں کے سلسلے میں کالج انتظامیہ کی جانب سے اور (RTS) کے تعاون سے لئے گئے پری انٹری ٹسٹ کے سلسلے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق پرنسپل پروفیسر عبدالقیوم، (آر ٹی ایس) کے کنہیا لعل، پروفیسر عبدالقادر راہموں، میر حسن آریسر، عبدالعزیز کمہار، محمد عیدل کمہار، ارباب نیک محمد سمیت دیگر موجود تھے تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور مقابلے کا دور ہے اس دور میں بچوں کے تعلیمی انداز میں تبدیلی لانا لازم ہے مقابلے سے ہی بچوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑہنے کا جزبہ پیدا ہوگا جو کہ بچوں کی کامیابی کا سبب بنتا ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ کا انٹری ٹیسٹ میں بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروانا کالج انتظامیہ کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے بتایا کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ٪50 فیصد سے زیادہ مارکس لینے والے طلبہ کو پری میڈیکل، 35 سے 50 کے درمیان مارکس لینے والے طلبہ کو انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس جب کہ 35 پرسنٹ سے کم مارکس لینے والے طلبہ کو آرٹس گروپ میں داخلا دیا جائے گا پری انٹری ٹیسٹ کے لیئے 1520 بچوں نے رجسٹریشن کروائی جن میں سے میرٹ کے مطابق تقریبن 1ہزار بچوں کو کالج میں داخلا دیا جائے گا طلبہ کو داخلے کالج میں کنجائش کے مطابق دیئے جائیں گے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر کلاسز چلانے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ ہو اور بچوں کو بھتر سے بھتر تعلیم دی جا سکے جب کہ پری انٹری ٹیسٹ میں عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، سانگھڑ اور میرپورخاص کے بچوں نے حصہ لیا۔

\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں