عمرکو ٹ:سول ججز کا میٹرک امتحان کے دوران امتحانی سینٹروں کا اچانک دورہ

امتحانات لینے والے اساتذہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ طالب علموں کو نقل کرنے کے رجحان سے دور رکھیں اور نقل کو ہرگز برداہشت نہیں کیا جائے گا

جمعہ 7 اپریل 2017 18:44

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2017ء)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے تحت جاری ایس ایس سی ضلع عمرکوٹ میںجاری نویں اور دسویں جماعت کے ہونے والے امتحانات کے دوران سول جج عمرکوٹ علی بخش تھیبو ، علی مری اور محمد عامر راجپوت نے عمرکوٹ کے مختلف امتحانی سینٹروں کا اچانک دورہ کیا ، دورہ کے دوران انہوں نے طالب علموں سے ان کی سلپ چیک کی اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں ، اس موقع پر سول جج علی بخش تھیبو نے امتحانات لینے والے اساتذہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ طالب علموں کو نقل کرنے کے روجحان سے دور رکھیں اور نکل کو ہرگز برداہشت نہیں کیا جائے گا اس میں کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی موقع پر ہی کی جائے گی، انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ اگر کوئی طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف کاروائی اور کاپی کیس کریں ۔

#

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں